Sunday 17 April 2016

کن کن ممالک میں وزیر اعظم کے خلاف حاضر سروس اعلی عدلیہ کے چیف جسٹس کسی کمشن کے سربراہ بن چکے ہیں؟ 
کیا پاکستان میں حالیہ بحران پر حاضر سروس چیف جسٹس کی سربراہی میں کمشن بنانے سے معمول کے عدالتی کام متاثر نہیں ہونگے ؟ 
کیا آپ پاکستان میں بننے والے مختلف کمشن ( بشمول حمود الرحمن کمشن )کے نتائج سے مطمعن ہیں ؟ اور اگر نہیں تو موجودہ مجوزہ کمشن سے مطمعن ہونے کی وجہ؟ 
نواز شریف کا مستعفی ہونا کیوں ضروری ہے؟؟؟ کیا اسلیے کہ وہ کمشن پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔۔ ٹھیک ۔۔ اگر وہ باہر بیٹھ کر بھی اثرانداز ہوگیا تو ؟؟؟ جیسا کہ وہ مبینہ طور پر دوہزار تیرہ کے الیکشن میں ہوا تھا اور سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر بھی وزیر اعظم نہ ہوتے ہوئے ہوتا رہا ؟؟؟؟
فرض کریں میاں نے استعفی دے دیا ۔۔ اب وزیر اعظم کس کو بنایا جائے؟؟؟ کس کی مرضی سے؟؟؟ جی جی پارلیمنٹ کی مرضی سے ۔۔ کیا ن لیگ سے جو بھی وزیراعظم بنا وہ نواز شریف سے پوچھے بغیر کوئی فیصلہ کرسکے گا؟؟؟ یوسف گیلانی اور پرویز اشرف کے کردار ذہن میں رکھنے سے جواب آسان ہوجائے گا ۔۔۔
سب سے اہم سوال ۔۔۔
کمشن کس کی مرضی سے بنے گا ؟؟؟ عمران ، شیخ الرشید ، زرداری ، الطاف ۔ سراج الحق یا نواز شریف ؟؟؟؟ اگر نواز شریف کی پسند کا جانبداری کرسکتا ہے تو باقی کسی کی مرضی سے بننے والا کیوں نہیں کرسکتا؟؟؟ اور ہاں فرض کریں کمشن موجودہ چیف جسٹس کی ہی سربراہی میں بنتا ہے لیکن وہ نواز شریف کو بے قصور قرار دے دیتا ہے یا پھر معمولی قصور وار جس سے وزارت عظمی اور اخلاقی حالت پر فرق نہ پڑتا ہو تو اگلے الیکشن تک بلکہ الیکشن مہم میں بھی اپوزیشن کیا کرے گی؟؟؟
روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہیں جاتے ہوئے راستے میں ایک بڑے ڈیل ڈول والے ہاتھی کو دیکھا اور وہ یہ دیکھ کر
 بہت حیران ہوا کہ اتنا بڑا ہاتھی چھوٹی سی رسی کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔ اُس آدمی نے حیران ہو کر ہاتھی کے مالک سے پوچھا:
"جناب..! میرے لیے یہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ آپ اتنا بڑا ہاتھی اتنی سی رسی کے ساتھ باندھ کر اطمینان سے کھڑے ہیں۔ اگر یہ رسی تڑوا کر بھاگ نکلا تو.....؟؟"
ہاتھی کے مالک نے ہنستے ہوئے جواب دیا:
"جب ہم ہاتھی کو پالتے ہیں تو پہلے دن سے ہی جب وہ بہت چھوٹا ہوتا ہے، اِسیرسی سے روزانہ اسے باندھتے ہیں- وہ اسے توڑنے کیلئے زور لگاتا ہے لیکن چھوٹا اور کمزور ہونے کی وجہ سے اسے توڑ نہیں پاتا اور وہ یہ سوچ لیتا ہے کہ اس رسی کو کبھی توڑنا اس کے بس میں نہیں..! بس اس دن کے بعد وہ جتنا بھی طاقتور اور بڑا ہو جائے اسے یقین ہوتا ہے کہ وہ اس رسی کے آگے بےبس ہے- لہٰذا وہ ساری زندگی اُسی رسی کی وجہ سے ہمارے احکامات کا پابند رہتا ہے۔"
.
ہم میں سے بہت سے لوگ زندگی میں کبھی نہ کبھی خود کو بدلنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن ناکام ہو جانے کی صورت میں ساری زندگی اس ہاتھی کی طرح یہی سوچتے ہوئے زندگی گزار دیتے ہیں کہ خود کو بدلنا ان کے بس میں نہیں ہے۔ کیا آپ نے کبھی اپنی کسی زنجیر کو توڑا ہے...؟ اگر نہیں توڑا تو آج ہی توڑ دیجئےـ کیوں کہ یہ زنجیریں بہت کمزور ہیں اور آپ بہت طاقتور ہیں۔ اپنے خوف کو اپنی طاقت سے شکست دیجئے اور اپنی دنیا بدل ڈالئے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے: "خدا کبھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا، جسے آپ اپنی حالت بدلنے کا خیال نہ ہو-

0 comments:

Post a Comment